اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، روس کے خلاف یوکرین کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملوں میں برطانوی ڈرونز کے استعمال کی اطلاعات کے بعد ماسکو اور لندن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
العربیہ کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو کو یہ حق حاصل ہے کہ روس کے خلاف حملوں میں برطانوی میزائل فورسز کی براہِ راست شرکت کو جنگ میں برطانیہ کی شمولیت تصور کرے۔
رپورٹس کے مطابق روسی سرزمین پر ہونے والے اس نوعیت کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملوں میں پہلی مرتبہ برطانوی ڈرونز استعمال کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ لندن یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔
ماسکو نے برطانوی وزیراعظم کے اس مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یوکرین جنگ میں بتدریج مزید براہِ راست شامل ہوتا جا رہا ہے۔
لندن میں روسی سفارت خانے نے بھی برطانیہ کو یوکرین جنگ میں اس کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے ممکنہ سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ